پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کےلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں۔

آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،پیپلز پارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا،قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلز پارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے،ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا رہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئےتو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، عمران خان کےدور میں میری پھپھو کو گرفتار کیا گیا۔

ان کاکہنا تھاکہ عمران خان کے دور میں شہباز شریف اور دیگر سیاسی لوگ گرفتار ہوئے،ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کےحامی نہیں،مسائل کےحل کےلیے پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، عمران خان کےدور میں سیاسی قیدیوں کےلیے جیل مینو تک تبدیل کیاگیا، اب جیل مینو کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعا ہو رہی ہے۔

تمام 5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا : جج آئینی بینچ

انہوں نےکہا کہ آصف زرداری نے بطور سیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نےکہا جمہوریت بہترین انتقام ہےہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی ، سمجھتے ہیں اداروں کو سیاسی انتقام کےلیے استعمال نہیں ہوناچاہیئے۔

Back to top button