صدرمملکت سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی امن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص علاقائی امن سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ اور علاقائی روابط، اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایرانی صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار کلمات کا تبادلہ ہوا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو سلامی دی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا۔

Back to top button