عمران خان کوگرفتاری سےپہلے بیرون ملک کی آفرملی تھی،علیمہ خان کاانکشاف

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے قبل چار اگست کو بیرون ملک جانے کا کہا گیامگرعمران خان نے بیرون ملک جانے کے بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔
علیمہ خان کااڈیالہ روڈپرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان 8 ماہ سے قید تنہائی میں ہیں، جاوید ہاشمی اور اعتزاز احسن نے کہا جو ظلم عمران خان نے برداشت کیا آج تک کسی سیاسی قیدی نے برداشت نہیں کیا۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ اٹک جیل میں بانی عمران خان کو انتہائی برے حالات میں رکھا گیا،عمران خان کے خلاف پاکستان کا مہنگا ترین سائفر کیس چلایا گیا جو جھوٹا ثابت ہوا، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی جھوٹا ثابت ہوا بانی کو سزا ملی مگر جج کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے تحت ججوں کو اپنا ماتحت بنایا گیا، جسٹس ڈوگر کو عہدے پر بٹھاتے ہی بانی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی، جج ڈوگر نے بانی کی اپیل ڈیڑھ سال سے سننے سے انکار کردیا، جج ڈوگر کا نام تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

Back to top button