خیبرپختونخوا میں ڈینگی پھیلنےلگا،مزید56کیسزکی تصدیق

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز مسلسل بڑھنے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے

رواں سال متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ایک سو اکیاسی تک جاپہنچی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کئی اضلاع میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف اگست کے مہینے میں صوبے بھر سے گیارہ سو پندرہ کیسز سامنے آئے، جبکہ مئی میں آٹھ، جون میں بارہ اور جولائی میں پینتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں سب سے زیادہ کیسز چارسدہ سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد سات سو چودہ ہے، ہری پور سے ترانوے، مانسہرہ سے سڑسٹھ، صوابی سے تینتالیس، پشاور سے تیس، کوہاٹ سے پینتیس، نوشہرہ سے بائیس، ایبٹ آباد سے اکیس، بونیر سے سترہ اور سوات سے پندرہ کیسز سامنے آئے۔ جبکہ صوبے کے چودہ اضلاع ڈینگی سے محفوظ رہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے بانوے ایکٹو کیسز ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ایک ہزار نواسی افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Back to top button