اتر پردیش: بیوی نے شوہر کو سموسہ نہ لانے پرتشددکانشانہ بناڈالا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پلیبھت میں گھریلو تنازع کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بیوی نے شوہر کو سموسہ نہ لانے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق بیوی سنگیتا نے شوہر شیوم سے کام سے واپسی پر سموسے لانے کی فرمائش کی تھی، لیکن جب شوہر بھول گیا تو معاملہ تلخ کلامی سے بڑھتے بڑھتے اگلے روز ایک پنچایت تک جا پہنچا۔

سنگیتا نے اپنے والدین اور ماموں کو بلا کر گاؤں میں کھلی پنچایت بٹھائی، جہاں شوہر کو نہ صرف بیوی بلکہ اُس کے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر سب کے سامنے مارا گیا۔

شوہر کی والدہ نے واقعے کے بعد پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس میں سنگیتا کے والدین اور ماموں کو بھی شاملِ جرم کیا گیا ہے۔ واقعے کی بنیاد پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جہاں صارفین اسے ایک غیر معمولی مگر سنجیدہ مثال قرار دے رہے ہیں جو گھریلو تنازعات اور اُن کے سماجی اثرات پر بحث کو جنم دے رہی ہے۔

Back to top button