شہروں میں پھیلتی بے حیائی پر اداکارہ مشی خان کا اظہارِ تشویش

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے شہروں میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں مشی خان نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفات کیوں نہ آئیں جب شہروں میں اخلاقی اقدار اس تیزی سے زوال پذیر ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ رات کے وقت اگر کوئی سڑکوں پر نکلے تو منظر کسی ’’منی بنکاک‘‘ سے کم نظر نہیں آتا۔ انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں برقع پوش خواتین، ٹرانس جینڈرز اور دیگر افراد سرعام غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
مشی خان نے مزید دعویٰ کیا کہ مختلف مساج پارلرز میں بھی ماسک پہنے لڑکیاں گاہکوں کو خدمات فراہم کرتی ہیں، اور مرد حضرات بڑی دلیری سے وہاں جاتے ہیں۔
اداکارہ نے معاشرے میں بڑھتی فحاشی اور کھلے عام بے حیائی کے سدباب کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
