راولپنڈی اور مری میں ڈینگی بے قابو،مزید46کیس رپورٹ

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔راولپنڈی اور مری میں مزید 46 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 4 ہزار 414 جبکہ مری میں 537 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ گھروں کی چیکنگ کے دوران مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔

انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں 1,167 مقامات سیل کیے گئے اور 45 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ مری میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سرویلنس اور انسدادی اقدامات جاری ہیں، تاہم اس وبا کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

Back to top button