سیزفائرکےباوجود100خوارج کوجہنم واصل کیاگیا،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےسیز فائر کے دوران سکیورٹی فورسز نے100سےزائدخارجیوں کو جہنم واصل کیا۔جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا۔
انہوں نےکہا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 100 سے زائد خوارج مارےگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خارجی گل بہادرگروپ نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر بھی آئی ای ڈی سے حملہ کیا، حملے میں میں شہریوں سمیت ایک سپاہی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کارروائی میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں اور دعوے غلط ہیں، ان دعوؤں کا مقصد افغانستان کے اندر سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت پیدا کرنا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچیدہ مسئلےکا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، افغان حکام کی جانب سے غیر ریاستی عناصر پر مؤثر کنٹرول کی صورت میں اس کا حل ممکن ہے۔
