ڈی آئی خان: پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ASIسمیت 2 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین کو نشانہ بناتے ہوئے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

2026کے اختتام سے پہلے ٹیم قوم کو فتوحات کا تحفہ دے گی: بیٹر فخر زمان

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Back to top button