عراق پر سعودی حملے کو پاکستان نے حق دفاع قرار دے دیا

پاکستان نے سعودی عرب پر ہونےوالے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہر خود مختار ریاست کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور عراق میں سعودی کارروائی کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
ترجمان کےمطابق پاکستان نے امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد پر زوردیا ہے، بتایاکہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانےکی کوششیں جاری ہيں۔
میڈيا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کا بھی خیرمقدم کیا اور کہاکہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی مضبوط دفاعی تعاون موجود ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ضرورت پڑی تو اردن اور بحرین کے ساتھ نئےدفاعی تعاون معاہدوں سے آگاہ کیا جائےگا۔
خواجہ آصف کا علیم خان کو استعفیٰ دے کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ
ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان کےخلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں بلکہ پاکستانی شہریوں کو بھرتی بھی کرتےہیں،پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کےلیے دہشت گردی کےخلاف کارروائیاں جاری رکھے گا ۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے بتایاکہ پاک افواج صرف دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کےخلاف کارروائیاں کرتی ہیں۔
