خواجہ آصف کا علیم خان کو استعفیٰ دے کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے ایک حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں استعفیٰ دے کر حکومت مخالف بینچوں پر بیٹھنے کا مشورہ دیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر علیم خان کے پاس خودداری نام کی کوئی چیز موجود ہے تو وہ اپنے بیان کے مطابق وزارت سے استعفیٰ دیں اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کریں۔انہوں نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،حوصلہ کریں، صرف بیان نہ دیں۔

وزیر دفاع نے راوی کنارے متاثرہ افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین گزشتہ ایک سال سے اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس جلد ہونے والا ہے، جہاں واضح ہو جائے گا کہ یہ محض بیانات اور دعوے ہیں یا واقعی کوئی استعفیٰ دے کر راوی کنارے متاثرین کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

 

غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ، اسرائیلی انخلا مرحلہ وار ہوگا : ٹرمپ

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات شرم اور حیا کا تقاضا بھی ہوتا ہے۔

Back to top button