دمبولا: پہلا ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

 

 

 

دمبولا سری لنکا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔

پاکستان ویمن کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف سری لنکا نے 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتاپتو 39 ، ہرشیتھا 7 اور کویشا دلہاری 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، جب کہ امیشا دولانی 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان منیبہ علی 42، شوال ذوالفقار 63، ایمان نصیر 21 اور عائشہ ظفر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

سری لننکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے 2 حاصل کیں۔

قبل ازیں سری لنکا ویمن کی کپتان چماری اتاپتو نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

Back to top button