حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادہ : برطانوی میڈیا

 

 

 

غزہ میں جنگ بندی اور امن کوششوں کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،جہاں حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ تنظیم نے مکمل غیر مسلح ہونے سے متعلق بورڈ آف پیس کے مجوزہ منصوبے پر اتفاق کرلیا ہے، جب کہ اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما نے بتایاکہ تنظیم نے مجوزہ منصوبے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اس حوالے سے تفصیلات پر مشتمل سرکاری بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

سینئر رہنما کے مطابق ہتھیاروں کے حوالے سے طریقہ کار اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا پر بھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ امید ہے ثالث اور بورڈ آف پیس اسرائیل کو بھی معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بنائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کاکہنا ہےکہ اسے مجوزہ منصوبے کا متن بھی موصول ہوچکا ہے جس کی تفصیلات مرحلہ وار سامنے لائی جائیں گی۔اگر اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق ہوجاتی ہے تو اسے غزہ کی موجودہ صورت حال اور امن کوششوں میں ایک اہم موڑ قراردیا جارہا ہے۔

غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ، اسرائیلی انخلا مرحلہ وار ہوگا : ٹرمپ

تاہم تاحال حماس کی جانب سے سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا اور نہ ہی دیگر متعلقہ فریقوں نے اس معاملے پر باضابطہ ردعمل دیا ہے۔

 

Back to top button