صدر مملکت کی جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، جو اس وقت چیف آف جنرل سٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

 

بلاول دھاندلی کا شور بند کرکے کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کریں: احسن اقبال

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں گے۔

Back to top button