بلاول دھاندلی کا شور بند کرکے کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کریں: احسن اقبال

 

 

 

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہےکہ انتخابی نتائج دیکھ کر بلاول بھٹو زرداری چیخیں مار رہے ہیں، بلاول دھاندلی کا شور بند کرکے کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کریں۔

شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے سوال کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے تو الیکشن شفاف، کشمیر میں بلاول ہار گئے تو دھاندلی ہوگئی؟

احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کا شور بند کرکے کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کریں، توقع تو یہ تھی کہ مظفر آباد کے نتائج پر بلاول بھٹو نواز اور شہباز شریف کو مبارکباد دیتے لیکن وہ نتائج دیکھ کر چیخیں مار رہے ہیں۔

 

ان کاکہنا تھاکہ عمران خان نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کا سودا کیا، ہم نے مہاجرین کی نشستوں پر سودا نہیں کیا بلکہ ڈٹے رہے۔

 

Back to top button