پی ٹی آئی  کے صوابی جلسے میں اختلافات سامنےآ گئے

تحریک انصاف کے صوابی جلسے میں رہنماؤں کے آپسی اختلافات کھل کرسامنے آ گئے۔کسی رہنما کو تقریرکاموقع توکسی رہنماکو نشست ہی نہ ملی۔

 تحریک انصاف نےانتخابات کو 1سال مکمل ہونے پر صوابی میں جلسے کا اہتمام کیاتھا ۔صوبائی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں بھی نظر آئی جہاں مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست نہیں مل سکی اور اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

 پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب غائب اسٹیج پر خاموش بیٹھے رہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کےجلسےکےاختتام پرچلے گئے۔

رکن قومی اسبملی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں دی گئی جبکہ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نےاستقبال کیا تاہم انہیں خطاب کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر شروع ہوتےہی شیرافضل مروت کو اسٹیج پر بلا لیا اور دونوں نے ہاتھ ملا کر پیغام دیا۔علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب سے پہلے شیر افضل مروت کو وزیر اعلی نےمائیک دےدیا جس پر شیر افضل مروت نے مختصرخطاب میں کہا کہ ہم برےلوگ ہیں اور برے وقت میں کام آتے ہیں۔

شیر افضل مروت نےاعلان کیا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں  ہوگا اور کارکن ضرور شرکت کرنے آئیں۔

Back to top button