شبانہ روز محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف سفر کیا۔ شبانہ روز محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

حکومت کاایک سال مکمل ہونےپرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2023 میں عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام خدشات کا شکار تھا کیوں کہ ان کی شرائط بہت کڑی تھی اور اس وقت ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2023 میں آئی ایم ایف پروگرام خدشات کا شکار تھا، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔2023 میں عالمی مالیاتی فنڈپروگرام خدشات کا شکار تھا کیوں کہ ان کی شرائط بہت کڑی تھی اور اس وقت ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان تھا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کیں، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اور آج ہم عوام کی بدولت یہاں تک نہیں پہنچے ہیں، ترقی کا سفر اجتماعی کاوش اور محنت کا نتیجہ ہے، پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف سفر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں چند باتیں بتانا چاہتا ہوں جون 2023 میں مجھے پیرس میں آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا کہ پروگرام جاری رکھنا مشکل ہوگا جس پر میں نے اسحٰق ڈار سے رابطہ کیا اور انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبے پر ترامیم کیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگلے ہی روز اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ایم ڈی سے رابطہ ہوا اور پھر مجھے آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے مجھے بتایا کہ بینک نے پاکستان کیلئے1ملین ڈالر منظور کرلیا ہے، آپ پروگرام جاری رکھ سکتے ہیں اور اس طرح ہماری ٹیم کی شبانہ روز محنت کےساتھ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ حکومت بننے کےبعد ستمبر میں ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ7 ارب ڈالر کا 3 سالہ معاہدہ طے ہوگا جس میں وزیر خزانہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں شامل ہیں، جس کے نتیجے میں تنخواہ دار طبقے کو بہت بوجھ برداشت کرنا پڑا، 300 ارب روپے تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس ادا کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے نے پاکستان کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ تمام مشکلات کے باوجود جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے اگر 2.4 فیصد پر آچکی ہے تو اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے اور اس میں زندگی کے تمام طبقات نے حصہ ڈالا ہے، جس پر میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Back to top button