ڈیجیٹل معیشت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کو ناگزیر قرار دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ عوام اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کے استعمال سے متعلق آگاہی میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
یہ بات انہوں نے کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت پر منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے قائم کمیٹیاں تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد قابل عمل سفارشات پیش کریں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے موبائل ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد کو 95 ملین سے 120 ملین تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا :حکومتی ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مبینہ مالی بے ضابطگی
کیو آر کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کی تعداد 9 لاکھ سے 20 لاکھ تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
ڈیجیٹل لین دین کی مالیت کو ساڑھے 7 ارب روپے سے بڑھا کر 12 ارب روپے تک لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ان تمام اہداف کو دوگنا کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔