اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 232 پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں 219 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

کاروباری دورانیے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں درآمدات کی مد میں ادائیگیوں کے دباو کے سبب ڈالر کی قدر ایک موقع پر ایک روپے 14پیسے کے اضافے سے 220روپے 11روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی اڑان رک گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 89 پیسے کی کمی سے 219.86 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی پرواز تیز رہی جہاں ڈالر کی قدر یک دم 7روپے کے اضافے سے 232روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت کو آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پیمرا نے بول نیوز ، بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا حکم دیدیا

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق حکومت کو یکم ستمبر سے گیس ٹیرف میں اضافہ کرنا تھا جو پورا نہ ہوسکا اسی طرح دیگر شرائط بھی پوری ہونا مشکل نظر آرہی ہیں جس کے سبب آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنے سے متعلق تشویش پائی جا رہی ہے اور یہی عوامل ذرمبادلہ کی مارکیٹوں ڈالر کی طلب بڑھا رہے جس سے ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

Back to top button