بالی ووڈ سٹار بپاشا باسو کی بالآخر ماں بننے کی تیاریاں

ہندی کے ساتھ تامل، تلگو، بنگالی اورانگریزی فلموں میں صلاحیتوں کے جوہردکھانے والی بھارتی اداکارہ بپاشا باسو بلآخر جلد ماں بننے جا رہی ہیں، اداکارہ کی ’’بے بی بمپ‘‘کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ حال ہی میں بپاشا باسو نے اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں جن میں بپاشا اپنا ‘بے بی بمپ’ بڑے فخر کے ساتھ دکھاتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ان تصاویر کو خوب سراہا، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بپاشا باسو حاملہ ہو جانے کے بعد فلموں میں کام جاری رکھیں گی یا نہیں۔

سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپورغالباً ایسی پہلی بڑی ہیروئن تھیں جنھوں نے اپنے حمل کے دوران نہ صرف آخر دن تک کام کیا بلکہ وہ فیشن شوز اور فوٹو شوٹ بھی کرتی رہیں۔ اس وقت رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ بھی امید سے ہیں اور وہ حمل کے باوجود اپنی اگلی فلم کی پروموشن کے لئے متحرک ہیں۔ پچھلے دنوں رنبیر کپور نے ان کے بڑھے ہوئے پیٹ کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد معافی مانگنا پڑی۔

نعمان جاوید کی جاناں ملک اورفریحہ پرویز سے طلاق کیوں ہوئی؟

تاہم سوشل میڈیا پر ابھی ایسے لوگ موجود ہیں جو حاملہ اداکاراوں پر تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر آپ کو ہمیشہ ایسے لوگ بھی ملیں گے جو منفی تبصرے کرتے نظر آتے ہیں، واضح رہے کہ دہلی میں پیدا ہونے والی بالی ووڈ سٹار بپاشا باسو نے فیشن انڈسٹری سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جسکے بعد انہیں فلموں کی آفر ہونے لگی، اداکارہ نے 2001 میں فلم ’’اجنبی‘‘ سے اپنا فلمی ڈیبیو کیا اور پہلی ہی فلم میں شاندار ایکٹنگ پر انہیں ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا تھا۔

Back to top button