ڈاکٹریاسمین راشد کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو این اے 130سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے ٹربیونل نے ڈاکٹریاسمین راشد کی اپیل منظورکرلی۔ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشد کی اپیل پر
فیصلہ سنایا۔
