بلے کا نشان،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی

 تحریک انصاف نے بلے کے انتخابی نشان کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کیجانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج ہماری سپریم کورٹ میں درخواست لگی ہوئی تھی لیکن ہمارا مرکزی کیس پشاور ہائیکورٹ میں بھی لگا ہوا ہے، آج 11 بجے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے آرڈر آجائے گا، اس لیے ہم نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں بلے کے نشان کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہونی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی

کوہاٹ،ٹول پلازہ،چیک پوسٹ پرحملہ،پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد شہید

سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔

Back to top button