ووٹر لسٹوں میں تصیح کیلئے الیکشن کمیشن نے نادرا سے مدد مانگ لی

ووٹر لسٹوں میں تصیح کیلئے الیکشن کمیشن نے نادرا سے مدد مانگ لی ہے، ای سی پی ڈیجیٹل اور ٹیکنیکل آلات کا استعمال کرتے ہوئے انسانی غلطیاں دور کرنا چاہتی ہے۔

عدالتی حکم کے باجود گورنر پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکاری

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حال میں ہونے والی ووٹر کی شناخت کی گھر گھر تصدیق میں قانون سازوں سمیت درجنوں حیات ووٹرز کو مردہ قرار دے دیا گیا، ابتدائی انتخابی فہرستوں میں کم و بیش 40 لاکھ افراد کو مردہ درج کیا گیا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال حسین کا کہنا تھا کہ غلطی سے پاک اور قابل اعتماد انتخابی فہرستیں تیار کرنا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اہم اقدام ہے۔

سیکریٹری ای سی پی کا کہنا تھا کہ تصدیق کی مشق کے دوران سندھ کے اراکین صوبائی اسمبلی سمیت 150 افراد کو مردہ ظاہر کیا گیا ہے، لیکن اس غلطی کو ٹھیک کرلیا گیا ہے، انسانی غلطیاں کم سے کم اور ختم کرنے کے لیے ادارہ جاتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

خیال رہے میڈیا کو جاری کردہ فہرستوں میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 48 ہزار تھی جبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 17 مئی کو شائع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق یہ تعداد 12 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار تھی۔

بعض سیاسی حلقے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں انتخابی فہرستوں میں تبدیلیوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں، ان حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ای سی پی ایک آئینی ادارہ ہے، سیاسی ادارہ نہیں، کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

Back to top button