عید قرباں  پرمہنگائی ٹرین نے سپیڈ پکڑ لی

عید قربان پربدترین مہنگائی، سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں۔سبزی فروش زائد قیمتیں وصول کرنے لگے۔شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگ گیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  یہاں جنگل کا قانون ہے۔جس کا جتنے کا دل کرتا ہے اتنے کی چیز فروخت کرتا ہے۔آلو سمیت متعد دسبزیاں بھی مہنگی ہو گئیں  لاہور سے رپورٹ کر رہے ہیں۔

عید الاضحی کے پیش نظر دکانداروں نے گوشت کی تیاری میں استعمال ہونے والے سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ، پیاز، ٹماٹر، سبز مرچ، لہسن ،ہرا دھنیا، پودیہ ، ادرک اور لیموں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔شہر کی اوپن مارکیٹوں میں پیاز درجہ اول 100روپے کی بجائی150سے200روپے کلو تک فروخت   ہونے لگا۔

ٹماٹر درجہ اول70 کی بجائے150سے 180،لہسن دیسی270کی بجائے450سے500،ادرک چائنہ620کی بجائی700سے800،سبز مرچ اول105کی بجائی150سی200، ،لیموں315 کی بجائے 500روپے کلو فروخت کئے گئے ۔ ہرا دھنیا اور پودینہ کی گڈی100روپے تک فروخت کی گئی ۔

سبزیوں کی زائد قیمتوں اور مہنگے داموں  فروخت پر شہری پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ کو مکمل نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ سبزی فروش سبزیوں کے من مانے دام وصول کرتے ہیں۔حکومت سبزیوں کی قیمتیں کم کرائے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مانگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔۔

Back to top button