آلائشیں نہروں میں پھینکنے پر بھی پابندی، دفعہ 144نافذ

جانوروں کی آلائشیں نہروں او رنالوں وغیرہ میں پھینکنے پر بھی پابندی، دفعہ 144نافذکردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، عید الاضحی کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیاگیا۔

عید الاضحی پر سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نےصوبائی،ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کاحکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا-قربانی کے بعدشہر بھر کی سڑکو ں کو دھویا جائے گا،چونا ڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا-پنجاب میں 294 مقامات پر جانوروں کے لئے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں -پنجاب بھر میں ڈرین اورمین ہول وغیرہ کو آلائشیں ڈالنے سے محفوظ رکھا جائے-

مریم نواز نے2600مساجداور 900عید گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ نےسکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا۔

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

مریم نواز نے کہاکہ پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔  جہاں اندیشہ ہو سکیورٹی بڑھائیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا-کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے-مویشی منڈیوں، بازاروں او رمارکیٹوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں –

Back to top button