ایکنک اجلاس،1.1 ٹریلین روپے لاگت کے 6 منصوبوں کی منظوری

حکومت نے آج شمسی ٹیوبل ویلز اور پولیو خاتمے کی مہم سمیت 1.1 ٹریلین روپے کی لاگت کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کی ایگزیکیوٹیو کونسل نے منصوبوں کی لاگت میں اضافوں کی منظوری بھی دی۔ایکنک نے ملک بھر میں 377.2 ارب روپے کی لاگت سے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی، اس منصوبے کے تحت وفاقی حکومت 139 ارب روپے، صوبائی حکومتیں 119 ارب روپے جبکہ 119 ارب روپے کسان ادا کریں گے، اسکیم کے تحت 50 ہزار ڈیزل انجن اور 50 ہزار الیکٹرک انجن والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
