عوام پربجلی گرانے کی تیاریاں،82ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

آئندہ 3ماہ کیلئےبجلی کی قیمتوں میں4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع ہے جب کہ وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔عوام پر82ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا14 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا، بجلی کی قیمت میں نیااضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کیا جائے گا ۔وزارت توانائی کی درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے 9ارب 44 کروڑ، پیسکو نے 11ارب 60کروڑ، میپکو نے 15ارب، لیسکو نے15ارب 10 کروڑ،کیسکو
نے10ارب کا اضافہ مانگاہے۔
