انرجی ڈرنکس کےصحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں

آج کل انرجی ڈرنک پینا ایک عام بات ہے خاص طور پر بہت سے نوجوانوں نے انرجی ڈرنک کو اپنی خوراک کا لازمی جز بنالیا ہے۔ تاہم امریکہ میں ہونے والی ایک ایک طبی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ انرجی ڈرنک آپ کےلیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین کے مطابق انرجی ڈرنکس کے بہت زیادہ استعمال سے حرکت قلب اچانک تھم جانے یعنی کارڈک اریسٹ کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔

اس طرح کی ڈرنکس میں کیفین اور دیگر ایسے اجزاء کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ محققین نے کارڈک اریسٹ کا شکار ہونے والے 144 مریضوں کا جائزہ لیا تھا۔ ان مریضوں میں سے 7 افراد ایسے تھے جنہوں نے کارڈک اریسٹ سے کچھ دیر قبل ایک یا اس سے زائد انرجی ڈرنکس نوش کی تھیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ اگرچہ انرجی ڈرنک کے استعمال سے اچانک موت کا خطرہ بہت زیادہ نہیں تاہم ان مشروبات سے صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، بلکہ انرجی ڈرکس سے  نقصان ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

Back to top button