رانا ثنااللہ کا 9مئی واقعات میں بیرونی مدد ملنےکاانکشاف

وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے 9مئی واقعات میں تحریک انصاف کو بیرونی مدد ملنے کا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون راناثنااللہ کا نجی ٹی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو 9مئی کے واقعات میں بیرونی طاقتوں کی مدد بھی حاصل تھی ۔بیرونی طاقتوں کی مدد سے ہی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی اور اداروں پرحملے کرکے املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔
راناثنااللہ کا مزید کہنا تھاکہ تحریک انصاف کو 9مئی واقعات کیلئے بیرون ممالک سے فنڈ بھی ملے ہوں گے۔اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو بیرونی فنڈنگ کے ثبوت بھی پیش کر سکتے ہیں۔
سابق وزیر قانون کا مزیدکہنا تھاکہ عمران خان کو جیل میں بیٹھ کر سیاسی بیانات دینا زیب نہیں دیتا کیا عدالت نے ایسی اجازت دی ہے کہ سیاسی بیانات سے ملک میں افراتفری کاماحول پیدا کیا جائے۔
