عطا تارڑ نے شاہد خاقان کی ”نئی جماعت“کو ”پرانی ٹیپ“قرار دیدیا

 وفاقی و زیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی نئی جماعت کو پرانی ٹیپ قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا اپنی پارٹی کے سابق رہنماؤں کی پارٹی  کی لانچنگ پر ردعمل میں کہنا تھا کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی نئی جماعت ارب پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا جس میں وہی گھسی پٹی ٹیپ چلائی گئی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا تضادات والی تقاریر کرنیوالے پہلے بھی اقتدار کے مزے لوٹ چکے ہیں اب انہیں اصول یاد آرہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہاہے۔معیشت مضبوط ہورہی ہے۔مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔

Back to top button