خیبرپختونخوا اسمبلی میں 119رکان کیلئے 794ملازمین تعینات

اندھیر نگری چوپٹ راج،خیبرپختونخوا اسمبلی میں 119رکن اسمبلی کیلئے794ملازمین تعینات کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے ملازمین 7گناہ زیادہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا ہے ۔اسمبلی میں گریڈ 3سے22تک 794افسران و ملازمین موجود ہیں جبکہ 145رکنی اسمبلی میں سے 119ارکان سے تعینات ملازمین کی تعداد 7گنازائد ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی میں ملازمین کی زیادہ تر بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئی اور ملازمین کو اسد قیصر اور مشتاق غنی کےدور میں بھرتی کیاگیا تھا ۔
ریکارڈ کے مطابق گریڈ 22کا 1،گریڈ20کے8،گریڈ19کے 22افسران اسمبلی میں موجود ہیں۔
