زمبابوے نے ٹی20ورلڈ چیمپئن بھارت کو ہرادیا

ٹی20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹی 20ورلڈکپ کی ورلڈ چیمپئن بھارت کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ کے دوران زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 115رنز بنائے اور 9وکٹیں بھی گنوائیں۔
زمبابوے کے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی اور اسے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کاکوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا۔
