ترک اداکار اینگن التان نے انوشے اشرف کو مس کال کیوں کی؟

معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عید کی تیاریوں میں مصروف تھیں جبکہ اس دوران معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے اہم کردار اینگن التان نے ان کو کال کی جو انھوں نے مس کر دی تھی، جبکہ اینگن نے میرے لیے ویڈیو پیغام بھی چھوڑا تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف سے سوال کیا گیا کہ ترک اداکار اینگن التان نے آپ کو کال کیوں کی تھی؟ سوال کے جواب میں انوشے اشرف نے بتایا کہ میرا ترکیہ کافی آنا جانا ہوتا ہے، میرے وہاں کافی دوست بھی ہیں، میرے جو ترکی میں دوست ہیں وہ اینگن التان کے بہت اچھے دوست ہیں۔
عید کے دن تھے، میں میڈیٹیشن کر رہی تھی، اینگن التان نے مجھے کال کی جو میں نے مِس کر دی، انہوں نے ایک ویڈیو بھیجی ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہائے انوشے کیا حال ہے؟ آئی ایم سو سوری کہ میں نے آپ کی کال مس کر دی، انشاء اللہ میں دوبارہ ملوں گا تو ہم ایک ویڈیو بنائیں گے۔
نجی ٹی کے پروگرام میں میزبان نے جب اداکارہ انوشے اشرف سے سوال کیا کہ جب آپ نے سلمان خان کا انٹرویو کیا تو ان کا رویہ کیسا تھا؟ جواب میں انوشے اشرف نے بتایا کہ سلمان خان نے بہت اچھا رویہ اختیار کیا اور ان کا انٹرویو لیتے ہوئے بہت مزہ آیا۔
انوشے اشرف نے بتایا کہ سلمان خان کی ایک این جی او being human ہے جس کے کسی پروجیکٹ کے لیے ہم بھارت گئے ہوئے تھے، سلمان خان کی کسی فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی، سلمان خان نے کہا کہ میں پہلے پاکستانیوں کو انٹرویو دوں گا، یہ ہمارے مہمان ہیں۔
میں سب سے پہلے انٹرویو لینے گئی، کیمرہ مین اور ایک رائٹر بھی میرے ساتھ تھا، ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ سلمان خان آئے، انہوں نے کہا کہ آپ بیٹھیں میں چینج کر کے آتا ہوں لیکن جب وہ واپس آئے تو انہوں نے شرٹ

رضوانہ تشدد کیس میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم

نہیں پہنی ہوئی تھی۔

Back to top button