طوبیٰ انور نے کامیاب ازدواجی زندگی کو ’’فن‘‘ قرار دیدیا

ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور کے مطابق ازدواجی زندگی کو کامیابی سے چلانا اور رشتوں کو قائم کرنا بھی ایک آرٹ اور فن ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا، لیکن ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے اس آرٹ کو ضرور سیکھنا چاہئے۔طوبیٰ انور نے حال ہی میں ’’فوشیا میگزین‘‘ سے بات کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے ’’بے بی باجی‘‘ کی کہانی اصل زندگی میں پیش آنے والے ڈرامے کی طرح کے واقعات پر کھل کر بات کی، ’’بے بی باجی‘‘ میں طوبیٰ انور نے ایک نوجوان شادی شدہ لڑکی کا کردار کیا ہے، جسے شوہر اور سُسرال والوں کی سختیوں اور ناروا سلوک کا سامنا رہتا ہے۔ ڈرامے میں انہوں نے ’فرحت‘ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر اڑ جاتی ہیں۔طوبیٰ انور نے اسی ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے لڑکیوں کے ساتھ حقیقی زندگی میں پیش آنے والے واقعات پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستانی سماج میں میرج کونسلنگ کا کوئی خیال نہیں، یہاں شادیوں سے قبل یا بعد میں نوجوان جوڑوں کو سمجھانے والا کوئی نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ جوانی میں شادی کرنے پر پہلے دو سال تک جوڑے کو سمجھ نہیں آتی کہ انہیں کیا کرنا ہے اور ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے جب کہ اسی دوران ان کے بڑے بھی ان پر توجہ نہیں دیتے، کیوںکہ وہ اپنے مسائل میں الجھے ہوتے ہیں۔ہمارے سماج کی حالت یہ ہے کہ یہاں والدین، بہن، بھائی اور بھابھیاں سب مسائل میں الجھی ہوتی ہیں، وہ نئے شادی شدہ جوڑے کو کیا سکھائیں گے۔اداکارہ نے سماج میں میرج کونسلنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کا سامنا کرنے والے جوڑوں اور خصوصی طور پر نوجوانوں جوڑوں کو تھراپی لینی چاہئے۔شادی کو چلانا اور کامیاب بنانا بھی ایک فن ہے، جسے سیکھنے کی ضرورت ہے، اسی طرح تعلقات کو برقرار رکھنا بھی آرٹ ہوتا ہے۔جب بھی لڑکی بیاہی جاتی ہے تو اسے سمجھایا جاتا ہے کہ اب اسی نے ہی گھر کو چلانا اور بچانا ہے اور سمجھوتہ بھی کرنا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ شادی شدہ جوڑوں کے رشتے کو چلانا اور بچانا نہ صرف بیوی بلکہ شوہر سمیت ساس اور دیگر اہل خانہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے، لیکن یہاں سب لوگ صرف بیاہی جانے والی لڑکی کو درس دیتے ہیں۔طوبیٰ انور کے ساتھ پروگرام میں نوجوان اداکار جنید نیازی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی کہا کہ کامیاب شادی کے لیے دونوں یکساں ذمہ دار ہیں۔خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے 2018 میں خاموشی سے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی، ان سے شادی کے بعد وہ اداکاری کے میدان میں بھی آئیں، تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی، خلع کے کچھ ہفتوں بعد عامر لیاقت نے دانیہ ملک نامی لڑکی سے تیسری شادی کرلی تھی، پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے کی تھی، جنہیں انہوں نے 2020 میں طلاق دی تھی اور وہ جون 2022

غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے

میں اچانک انتقال کر گئے تھے۔

Back to top button