’’رومیسہ خان کا ہسپتال میں سیلفی کی فرمائش پر اظہار افسوس‘‘

معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان نے کہا کہ مداحوں کو صورتحال کو سمجھنا چاہئے، میں ہسپتال میں آئی سی یو کے باہر والدہ کے لیے دعا کر رہی تھی کہ جبکہ اس دوران ایک مداح نے بغیر سوچے سمجھے مجھ سے سیلفی کی فرمائش کر دی، یہ انتہائی غیراخلاقی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب میری والدہ آئی سی یو میں زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں، نرسز نے غیراخلاقی حرکت کا مظاہرہ کیا۔رومیسہ خان نے 2020 سے ٹی وی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ ابھی تک چند ہی ڈراموں میں معاون کرداروں میں دکھائی دیں، جلد ہی ان کی پہلی فلم ’جان‘ ریلیز ہوگی، جس میں وہ عاشر وجاہت کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، رومیسہ خان ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں، انہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے ساتھ انتہائی افسوس واقعے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ عوامی شخصیت ہونا آسان کام نہیں ہے، رومیسہ خان نے سماجی پلیٹ فارم تھریڈز میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بہت بے حس ہیں، میں جانتی ہوں کہ میں عوامی شخصیت ہوں لیکن میں کسی کی پبلک پراپرٹی نہیں ہوں۔اداکارہ کے مطابق میری ماں آئی سی یو (انتہائی نگہداشت یونٹ) میں انتہائی درد اور تکلیف میں ہے اور وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں اور میں ان کی صحت کے لیے رو کر دعا مانگ رہی تھی اور دوسری طرف اسپتال کی نرسز میری ویڈیوز بنا رہی تھیں اور مجھ سے سیلفی کی فرمائش کر رہی تھیں۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ تقریبات اور مالز میں سیلفی اور ویڈیو کے لیے میں کبھی منع نہیں کروں گی لیکن ایسے حساس حالات میں براہ مہربانی سلیقہ سیکھیں، ایک اور تھریڈ میں رومیسہ نے اپنی والدہ کی صحت متعلق مداحوں کو بتایا کہ ’والدہ کی صحت اب بہتر ہے،

عمران خان کا توشہ خانہ کیس میں بیان حلفی دینے سے انکار

آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘۔

Back to top button