عمران خان کا توشہ خانہ کیس میں بیان حلفی دینے سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں بیان حلفی دینے سے انکار کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے 35 سوالات پر مبنی 342 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرا دیا، انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے شواہد عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہوں گا۔
عدالت نے 35 سوالات کے جوابات کو دہرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں اپنے وکلاء کے ساتھ بیٹھ گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور اپنے چیمبر میں چلے گئے۔جج ہمایوں دلاور کی عدالت سے غیرمتعلقہ افراد کو نکال دیا گیا جبکہ مخصوص صحافیوں اور وکلاء کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء خواجہ حارث، گوہر علی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ میں سوالات سنا رہا ہوں، جوابات دینا چاہیں تو دیں۔جج نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو روسٹرم پر پیش کریں، عدالت سوالات آپ کو پڑھ کر سنائے گی، باقی آپ کی مرضی۔جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے شکایت کنندہ کے الزامات پڑھے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ شکایت کنندہ کے بیانات نہیں سنے، یہ میری موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوئے، میری موجودگی میں فرد جرم عائد \
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر اضافہ
نہیں کی گئی، مجھے فرد جرم پڑھ کر نہیں سنائی گئی۔
