ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا

کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈکپ کے دوران روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے میچز ری شیڈول کرنے کے معاملے سے متعلق پی سی بی کی مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر ردو بدل پر فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ردو بدل سے متعلق آئی سی سی نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور اب پی سی بی فیصلے سے جلد آئی سی سی سی کو آگاہ کر دیگا، ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان جلد شیڈول پر اتفاق رائے طے پا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے 2 میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ری شیڈولنگ میں وینیوز نہیں صرف تاریخیں تبدیل ہونگی، ذرائع کے مطابقپاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 کے بجائے 5 اکتوبر یا بعد میں کرانے کی تجویز ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز
حسن شہریار کپڑے ڈیزائن کرتے وقت کیا سوچتے ہیں؟
کی درخواست کی وجہ سے میچز کی ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
