انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئےسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کے تحت پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے بعد انگلش ٹیم نے اپنے فاتحانہ کمبینیشن کو برقرار رکھا ہے۔
ایجبسٹن، برمنگھم میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے اس حتمی ٹیسٹ کے لیے ان کیپڈ تیز گیند باز سونی بیکر اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ فاسٹ بولر میتھیو فشر کو بولنگ گروپ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
ٹیم کی قیادت جو روٹ کے پاس ہوگی۔ فاسٹ بولنگ شعبے میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سیم کک، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ جیسے آپشنز شامل ہیں جبکہ شعیب بشیر بطور سپیشلسٹ اسپنر ٹیم کا حصہ ہیں۔
بیٹنگ لائن اپ کو ہیری بروک، بن ڈکٹ، اولی پوپ اور جیمی سمتھ کی خدمات حاصل ہوں گی۔
انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جارڈن کاکس، بن ڈکٹ، امیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی روبنسن، جیمی اسمتھ، اور جوش ٹنگ شامل ہوں گے۔
