انگریزی نے اداکارہ میرا پر برطانیہ داخلہ پر پابندی لگوا دی

اداکارہ میرا کےخراب انگریزی بولنے پر برطانیہ نے اپنے ملک پر داخلے پر10 سال کی پابندی لگا دی۔

والدہ کا نام غلط بتانے اور ٹرانزٹ کی جگہ ٹرانزیکشن بولنے پر امیگریشن حکام نے میرا کو لندن سے واپس بھجوادیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے دلچسپ انکشافات کئے اوربتایاکہ برطانوی ہائی کمیشن سےدرخواست ہےکہ میرا کو ویزا جاری کیا جائے، میرا کو لندن میں امیگریشن والوں کی انگریزی سمجھ نہیں آئی تھی اور نہ انھیں میرا کی سمجھ آئی۔

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے بتایاکہ میرا آرٹسٹ ہے،اس کا لندن آنا ضروری ہے،اس کی نئی فلم میں لندن کے سین فلمبند کرنا ضروری ہیں،یہ 10 برس پرانی بات ہے اب تو میرا بہت اچھی انگریزی بولتی ہے۔

شفقت زہرہ بخاری کا کہنا تھاکہ کئی انویسٹرز میرا کے ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کرنا چاہ رہے ہیں،میرا کی کمپنی ڈرامے اور فلمیں بنارہی ہیں اور شان کے ساتھ بھی فلم بنارہی ہیں،میرا بہت ذہین ہے اور اسے ہیڈ لائن میں رہنے کا آرٹ آتا ہے، میرا انتہائی فرمانبردارہے،میرے پاؤں چومتی ہے۔

اداکارہ میرا کی والدہ نے کہا کہ میرا نے جو بھی کمایا میرے حوالے کیا،بھائیوں اور بہنوں کو بھی اس نے پڑھایا،میرا کی شادی قائم ہے اور سسرال والوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

Back to top button