بجٹ ڈنکے کی چوٹ پرپاس ہوگا،نجکاری بھی ہوگی،فیصل واوڈا

سینٹر فیصل واؤڈا کاکہنا ہے کہ  بجٹ ڈنکے کی چوٹ پرپاس ہوگا،نجکاری بھی ہوگی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے بجٹ اجلاس پر سینٹر فیصل واؤڈا کا اہم بیان سامنے آگیا۔کہتے ہیں کہ بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقیاں ہیں ۔بجٹ کو پاس ہونے میں کسی صورت اور کوئی بھی روک نہیں سکتا،بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا ،ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی،بجٹ میں ترامیم کی گنجائش ہے، ہم سب ٹیکسز کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں،حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات تو انکے لیڈران اٹھاتے ہیں، بجٹ میں جو بہتری ہم کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کے ادوار میں ایک کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا،پی ٹی آئی کے ممبران نے خود میری بات کی توثیق کی،ہم ہر بار اگلے چیز کو پکڑتے ہیں پیچھے والوں کو چھوڑ دیتے ہیں،اسی لیئے پاکستان اس نہج کو پہنچ چکا ہے،بلاتفریق احتساب شروع کریں تا کہ ہم آگے تک جائیں۔

Back to top button