فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 25 جنوری کو ہوگا، سندھ سے جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفٰی سے خالی ہوئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جا سکیں گے اور ووٹنگ سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 دسمبر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واؤڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے اور اپنا استعفٰی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ فیصل واؤڈا نے دہری شہریت کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عدالت میں سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفٰی پیش کر دیا تھا۔عدالتِ عظمیٰ نے فیصل واؤڈا کی معافی تسلیم کرتے ہوئے انہیں آئندہ عام انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کا تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا کو اپنا استعفیٰ فوری چیئرمین سینیٹ کو بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا، یاد رہے کہ فیصل واؤڈا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

سابق آرمی چیف کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے پر صحافی کا دو روزہ ریمانڈ

Back to top button