پرویز الٰہی کی دوسری اہلیہ کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی دوسری اہلیہ سائرہ انور چودھری کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے انہیں 3 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ 32 سالہ سائرہ انور، 72 سالہ وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کی دوسری اہلیہ ہیں جو کہ ڈیفنس لاہور کی رہائشی ہیں۔
سائرہ چوہدری طلاق یافتہ ہیں ان کے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔ انکی پہلی شادی سے ہونے والی بیٹی کی عمر 12 برس جبکہ بیٹے کی عمر 10 برس ہے۔ سائرہ وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی دوسری بیوی کے طور پر جانی جاتی ہیں، لیکن گجرات کے سیانے چودھری نے آج تک اس شادی کی رسمی طور پر تصدیق نہیں کی۔ ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، اور ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں بڑھاوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائرہ بینک اکائونٹس میں پچھلے چند مہینوں میں کروڑوں روپوں کی آمدورفت کا انکشاف ہوا ہے، سائرہ کے غیر ملکی دوروں کے دوران بھاری مقدار میں جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرہ انور چند برس پہلے تک معمولی مالی حیثیت رکھتی تھیں لیکن پرویز الٰہی سے شادی کے بعد ان کے اثاثوں کی صحت کافی زیادہ بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کافی ساری جائیدادیں خرید لی ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں بھی کافی رقم آگئی ہے لیکن ان کی آمدن کے ذرائع نامعلوم ہیں۔ سائرہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ بشریٰ بی بی کی شاطر سہیلی فرح گوگی کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے جو عمران کے برسراقتدار آنے سے پہلے کنگلی تھیں لیکن پھر ارب پتی ہو گئیں۔
واضح رہے کہ سائرہ انور اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی چند ماہ پہلے اچھا وقت گزارنے کے لئے انگلینڈ بھی گئے تھے، دونوں میاں بیوی نے لندن میں دو ہفتے قیام کیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سائرہ کو طلبی کے نوٹس کا انجام بھی کہیں فرح گوگی کے نوٹس جیسا تو نہیں ہوتا جو طلب کیے جانے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئی تھیں اور ابھی تک واپس نہیں آئیں۔
کہا جاتا ہے کہ گجرات کے چوہدری خاندان میں پڑنے والی دراڑ کی ایک بڑی وجہ سیاسی اختلافات کے علاوہ خاندانی اختلافات بھی ہیں جو پرویز الٰہی کی دوسری شادی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں کیونکہ ان کی پہلی اہلیہ چوہدری شجاعت حسین کی بہن اور چوہدری ظہور الٰہی کی بیٹی ہیں۔
یاد رہے کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی دو سگے بھائیوں چوہدری ظہور الٰہی اور چوہدری منظور الٰہی کے صاحبزادے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین 27 جنوری 1946 کو پیدا ہوئے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی یکم نومبر 1945میں پیدا ہوئے، یوں پرویز عمر میں شجاعت سے تین ماہ بڑے ہیں لیکن ہمیشہ احترام کی وجہ سے لوگ انہیں چھوٹا اور شجاعت کو بڑا بھائی سمجھتے ہیں۔
باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے 72 برس کی عمر میں ایک 32 سالہ مطلقہ سے دوسری شادی کی ہے جس کے پہلے سے دو بچے ہیں۔ چنانچہ اب چوہدری خاندان میں سیاسی اختلافات کے علاوہ ذاتی اختلافات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرویز الٰہی نے یہ شادی کچھ برس پہلے خفیہ طور پر کی تھی جس کا اب خاندان والوں کو بھی پتہ لگ چکا ہے۔ ایسی خبریں بھی گردش میں ہیں کہ خفیہ اداروں نے پنجاب کے ایک بڑے چوہدری کی آڈیو ریکارڈنگز پکڑی ہیں جن میں وہ ایک خاتون کے ساتھ ویسی ہی گندی باتیں کرتے سنائی دیتے ہیں جیسی کہ عمران خان اپنی حالیہ آڈیوز میں کرتے سنائی دیئے تھے۔
عمران شفقت نے اپنے وی لاگ میں پنجاب کے اس بڑے چوہدری کا نام تو نہیں دیا لیکن یہ ضرور بتایا ہے کہ موصوف اپنی کم عمر دوسری بیوی کے ساتھ اس کی تین سہیلیوں نیہہ، آمنہ اور علینہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے گندے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، چوہدری موصوف کی گفتگو بھی انہی لائنز پر سنائی دیتی ہے جن لائنز پر عمران خان عائلہ ملک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کر رہے تھے کہ وہ ان کی بہن کے ساتھ بھی مل جل کر اچھا ٹائم گزارنا چاہتے ہیں۔ جواب میں عائلہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی بہن سے بات کریں گی لیکن اس کا ایک بوائے فرینڈ بھی ہے۔ اس پر کپتان موصوف نے کہا تھا کہ اس کو کون سا پتہ چلنا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عمران شفقت نے پنجاب کی جس شخصیت کی آڈیوز کا ذکر کیا ہے وہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ہیں۔ گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق بڑے چوہدری کو لڑکیوں کے ریٹ بھی بتائے جا رہے ہیں اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ کس کام کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ موصوف تقریبا روزانہ ہی فون پر پر ‘ڈرٹی ٹاک’ کرتے ہیں اور ان کے ذہن پر بھی اتنی ہی گندگی سوار رہتی ہے جتنی کے ان کے نئے قائد خان صاحب کے دماغ پر۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو پایا کہ پنجاب کے بڑے چوہدری کی یہ غلیظ آڈیوز کب لیک کی جائیں گی لیکن ایک بات طے ہے کہ اگر یہ آڈیوز سامنے آگئیں تو موصوف گھر والوں اور باہر والوں دونوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہ جائیں گے۔
وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی دوسری اہلیہ سائرہ انور چودھری کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انکی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے انہیں 3 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
