سندھ ہائیکورٹ نے شہباز گل کی گرفتاری روک دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیانات دینے کے کیس میں گرفتاری روک دی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ شہباز گِل کو کراچی میں درج 3 مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے، عدالتِ عالیہ نے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کیلئے دائر شہباز گِل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گِل کے خلاف کراچی کے سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ تھانے میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے۔
شہباز گِل کے وکیل کا عدالت میں مؤقف ہے کہ شہباز گِل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے، وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روکا جائے۔
دوسری جانب عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے وکیل ظہور محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ عدالت نے کیس کے فیصلوں تک شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
یو اے ای سے آخری وقت میں قرضہ مانگا، وزیراعظم
