فیض حمید کے عمرانڈوبھائی کیخلاف اینٹی کرپشن کا شکنجہ تیار

ملکی سیاسی تاریخ کے متنازعہ ترین جرنیل اور سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے عمرانڈو بھائی سردار نجف حمید خان اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے اور مس کنڈکٹ کے الزام میں نائب تحصیلدار چکوال کے عہدے سے معطل ہونے کے بعد اب اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔اینٹی کرپشن نے نائب تحصیلدار نجف حمید خان کے خلاف نیا شکنجہ تیار کرلیا ہے۔
اراضی کے انتقالات کی فیسوں میں خورد برد کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے نجف حمید کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اینٹی کرپشن کو نجف حمید کی تعیناتی کے دوران چکوال کے 5 موضع جات میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے 60 سے زائد انتقالات کی فیسوں میں بے ضابطگیوں کے شواہد مل گئے ہیں۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق چکوال کے 9 موضع جات میں نائب تحصیلدار نجف حمید کی تعیناتی کے دوران ہونے والےتمام انتقالات کی فیسوں کا آڈٹ شروع کردیاگیا ہے۔ جون 2021 سےفروری 2023 تک نجف حمید کی تعیناتی کے دوران ہونے والے تمام انتقالات کی چھان بین جاری ہے۔ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم کو اشٹام ڈیوٹی،رجسٹری فیسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں میں ہونے والی خورد برد کے شواہد مل گئے ہیں۔
اینٹی کرپشن کی ابتدائی اسکروٹنی کے دوران 60 سے زائد انتقالات کی فیسوں کے چالان ریکارڈ میں موجود نہیں تھے۔ اینٹی کرپشن کی اسکروٹنی کے دوران 5 موضع جات کے پٹوار خانوں میں انتقالات کی فیسوں میں بے ضابطگیاں پکڑی گئیں۔اینٹی کرپشن کی اسکروٹنی کے دوران 5 موضع جات میں خورد برد سامنے آنے پر تمام انتقالات کا ازسرنو آڈٹ شروع کردیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی چھان بین کے بعد 18 سے 21 جولائی تک 5 پٹواریوں نے خورد برد کی گئی فیسوں میں سے20 لاکھ روپے جمع کروادیے۔
یاد رہے کہ رواں برس 5 اپریل کو نجف حمید کی مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے نجف حمید کی زیر ملکیت زمینوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر ان سے نجف حمید کی زیرِ ملکیت زمینوں کا ریکارڈ مانگا گیا تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ نجف حمید نے گرداور کے عہدے پر ترقی کے لیے کئی سینئرز کو سُپر سیڈ کیا ہے۔ نجف حمید کے آمدن سے زائد اثاثوں میں انکوائری کی جا رہی ہے اس لیے ان کے ملکیتی زمین کی تفصیل درکار ہے۔
واضح رہے کہ نجف حمید کو رواں برس 16 فروری کو نائب تحصیلدار نجف حمید کو معطل کر دیا گیا تھا۔ کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں نجف حمید کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اعلامیے کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا تھا۔ معطل ہونے والوں میں محکمہ مال چکوال کے 4 گرداور اور 8 پٹواری بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو رواں سال 16 فروری کر نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق محکمہ مال چکوال کے افسران کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیاتھا جس کے نتیجے میں محکمہ مال چکوال کے 4 گرداور اور 8 پٹواریوں کو معطل کردیا گیا تھا ۔فیض حمید کے بھائی سمیت معطل ہونے والے گرداور اور پٹواریوں پر نازیبا رویے اور اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔اس ضمن میں راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس میں سردارنجف حمید خان کو فوری طور پر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سردار نجف حمید خان جنرل (ر)فیض حمید کے بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اور سرگرم رہنما بھی ہیں۔ ماضی قریب میں وہ دوران ملازمت ہی پی ٹی آئی کیلئے جلسے ،ریلیوں کا اہتمام کرتے رہے ہیں، انتخابات کے دوران الیکشن مہم میں بھی بھرپور حصہ لیتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 20 مئی 2021 میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے نجف حمید خان کو گرداور سے نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ وہ ضلع چکوال میں پٹواری کے طور پر خدمات انجام
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
دے رہے تھے۔
