فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کوکے پی میں عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا، جو ان تک اُن کی بہنوں نے گزشتہ روز ملاقات کے دوران پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے رابطہ کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ تحریک انصاف کے خلاف خیبرپختونخوا میں کسی بھی عدم اعتماد کی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔
دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک پریس کانفرنس میں سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ "جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، آئینی طریقے سے ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔”
انہوں نے مزید کہا، "میں تمام ریاستی اداروں کو چیلنج کرتا ہوں، اگر کوئی میری حکومت گرا دے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔