ایرانی وزیرخارجہ کی  فردو جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنےکی تصدیق

ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو سنگین نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر فردو نیوکلیئر سائٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی فضائی حملوں سے فردو میں واقع ایٹمی تنصیب کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اب متاثرہ تنصیبات کا جائزہ اور تخمینہ لگا رہی ہے۔ مکمل رپورٹ جلد حکومت کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں تینوں تنصیبات پر "کامیاب کارروائی” ہوئی، اور فردو کا ایٹمی مرکز مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب، امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کے ابتدائی تجزیے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم ایران کے بنیادی جوہری مواد کو تباہ نہیں کیا جا سکا۔

Back to top button