وفاقی حکومت کا بجٹ میں سولر پینل پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے سولر پینل پرعائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا گیا ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےسولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔

اسحاق ڈار نےکہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔

جیکب آباد : ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

 

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی جامعات کے لیےمختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4  ارب 60 کروڑ کیے جارہے ہیں۔

واضح رہےکہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنےکااعلان کیا تھا جسے قائمہ کمیٹی خزانہ نےمسترد کردیا تھا۔

Back to top button