وزیر خزانہ نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آن لائن اجلاس میں اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا۔
محمد اورنگزیب نےاپنی ٹیم کےہمراہ اسٹینڈرڈ اینڈ پُورزگلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا۔
پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجہ
رپورٹ کےمطابق اگلےچند ہفتوں میں مثبت نتائج کی توقع کے ساتھ پاکستان نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کےسامنےاپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا اور آئی ایم ایف کی جانب سے ’ہیلتھ سرٹیفکیٹ‘ملنے کے بعد ملکی ریٹنگز کو بہتر بنانےکا مطالبہ کیا ہے۔