پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجہ

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کےمطابق ہوئی۔

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں،فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کےشانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کےمشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے۔

بھارت کا جبری قید پاکستانیوں کو مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ

 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے،عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی ہیں جس طرح کام کرناچاہیے،بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کررہے، ہم آئین اورقانون کی بات کررہے ہیں۔

سلمان اکرم نےمزید کہا کہ قید تنہائی سےمراد یہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں کرائی جاتی،انہیں کوئی شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں۔

Back to top button