بھارت کا جبری قید پاکستانیوں کو مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ

بھارتی فوج کی جانب سے غیر قانونی اورجبری طور پرحراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی، جبراً حراست میں ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کےمختلف علاقوں میں پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں مارنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ مختلف جیلوں میں رکھے جانے والے ان افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قراردیا جائے گا،بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی میڈیا روایتی طریقے سےان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا، چند افراد سے میڈیا کے سامنےپاکستان مخالف بیانات، اعتراف جرم کےبیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔
ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے اقدامات کریں،دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے: پاکستانی سفیر
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےڈائریکٹرجنرل مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپرقید پاکستانیوں کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔
خیال رہےکہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کےعلاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر بھارت کےفالس فلیگ آپریشن میں 22 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ بھارت نےپہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر بغیر شواہد کے بےبنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کیےجس کا پاکستانی حکومت اورآرمی کی جانب سے بھرپور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے۔
پہلگام واقعے کےبعد سےپاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی پائی جاتی ہےتاہم پاکستان نےبھارت سمیت پوری دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی یا پاکستان کی ملکیت میں آنےوالےپانی کوروکا تو ایسی طاقت سے جواب دیا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔